Map News

پنجاب: کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

لاہور(میپ نیوز)پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد کورونا کیسز کے بارے میں 6 ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینےکے بعد بلدیاتی الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے جائیں گے جن میں پی پی 51 اور این اے 75 کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنےکے لیے پنجاب حکومت کوخط لکھا تھا اور کورونا کی صورتحال پر رائے بھی طلب کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved