Map News

زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کودورہ پاکستان کی اجازت دے دی

لاہور(میپ نیوز) زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔
3 ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7، دوسرا 8 اور تیسرا 10 نومبرکو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیزاورٹورکا شیڈول پہلے ہی زمبابوین کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا تھا، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا قوی امکان دیکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے کرکٹرزنے 3 گروپس میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ابتدائی طور پر25 کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی ون ڈے میچزملتان اور ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کروانے پلاننگ کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved