اسلام آباد (میپ نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے مختلف امور پر 3 کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد، استعفوں کے معاملے، اپوزیشن کے متفقہ لائحہ عمل، جلسے اور احتجاج کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ ایک کمیٹی تمام جماعتوں کے درمیان رابطوں کے حوالے سے کردار ادا کرے گی۔رہبر کمیٹی کو بطور کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹیوں بارے حتمی رائے کے بعد تجاویز قیادت کو دی جائیں گی۔کمیٹیوں کے امور کو دیکھنے کے لئے تین کنوینئر بھی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ تمام سفارشات پر حتمی فیصلہ قائدین کرینگے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بھی مختلف کمیٹیوں کے قیام بارے سوال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی نے کوآرڈینیشن کا بہترین کام کیا، اسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
