اسلام آباد(میپ نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات پندرہ نومبر کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری کی منظوری دے دی ہے۔تفصیل کے مطابق صدر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔
