Map News

مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد (میپ نیوز) بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے 24 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی روانہ ہو گئے جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بریفنگ دیں گے۔سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ سفیروں میں آذربائیجان،بوسنیا،یورپی یونین،پرتگال کےسفرا اوردفاعی اتاشی وفدمیں شامل ہیں۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اورفلسطین کےسفرابھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان،آسٹریلیا،ایران،کرغزستان اورعراقی سفیربھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔برطانوی،اٹلی،پولینڈ،ازبکستان اورجرمنی کے علاوہ سویٹزرلینڈ،فرانس،مصر،لیبیا،یمن،افغانستان کے سفیروں کو بھی کنٹرول لائن کا دورہ کروایا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ برائےخوراک کےنمائندےبھی وفد میں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved