Map News

بہتر حکمت عملی سے کورونا اموات میں نمایاں کمی، چوبیس گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد(میپ نیوز) بہتر حکمت عملی سے اموات میں نمایاں کمی ہوئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی، مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 932 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 5 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 932 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار 845، خیبرپختونخوا 37 ہزار470، پنجاب میں 98 ہزار 686، اسلام آباد 16 ہزار 288، بلوچستان میں 14 ہزار 765، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 572 ہو گئی۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 299 افراد کے جبکہ ملک بھر میں 33 لاکھ 6 ہزار 515 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved