Map News

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(میپ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیاکشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام، گاندربل، کپواڑا، بارہ مولہ، باندی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، کشتوار، راجوڑی، پونچھ اور سمیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی قابض افواج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 5 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی میں 20 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved