Map News

الیکشن میں ہارا تو اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن(میپ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگرانتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پُرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ طریقہ استعمال ہوا تو ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کرنا ہے۔ اس صورت اگر 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تو آسانی سے اقتدار منتقل نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث پانچ امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہےاس سے قبل ٹرمپ نے جولائی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ’میل ان‘ ووٹنگ پر شدید تحفظات ہیں اگر اس پر عمل درآمد ہوا تو وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved