اسلام آباد (میپ نیوز) بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیپرا نے بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گانیپرا نے اکتوبر 2019ء سے مارچ 2020ء تک کے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہےنیپرا نے مالی سال 2019-20ء کی دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر کیلئے صارفین پر 73 ارب روپے اور تیسری سہ ماہی جنوری سے مارچ کی مد میں 91 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی نیپرا کی بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن کے بعد ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
