Map News

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ، تعداد 7 ہزار 831 ہوگئی

اسلام آباد(میپ نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 831 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 798 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 798نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 015 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 831 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 246 ، پنجاب میں98 ہزار 864 خیبرپختونخوا 37 ہزار 525 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 324، بلوچستان میں 14 ہزار 838 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 610 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 608 تعداد ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved