Map News

عائزہ خان کی چھوٹی بہن کی شوبزمیں انٹری، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(میپ نیوز) اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان کی حال ہی میں کیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘،’’پیارے افضل‘‘ اور ’’تھوڑا سا حق‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی عائزہ خان اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ عائزہ خان مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔حال ہی میں عائزہ خان نے ایک مشہوربرانڈ کے لیے ماڈلنگ کی ہے جس میں ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی اپنی بہن کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔حبا خان کی تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں بلکہ انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی جارہا ہےویسے تو اس فوٹوشوٹ کو حبا خان کی شوبز میں انٹری قرار دیا جارہا ہے لیکن حبا خان اس سے پہلے بھی نجی چینل کے ڈرامے ’’کہی ان کہی‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved