Map News

رحیم یار خان میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، سڑک پر پھینک کر فرار

رحیم یار خان(میپ نیوز)رحیم یار خان میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد 6 افراد نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک پر پھینک کر فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ آباد پور کے علاقے قادر آباد میں 14 سالہ لڑکی کو 7 سے زائد افراد نے 2 روز پہلے گھر کے باہر سے اغواکیا، نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مظلوم لڑکی کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوادئیے گئے ہیں، لڑکی کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایک اور افسوس ناک واقعہ ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے کوٹ بھٹہ میں پیش آیا جہاں 10 سالہ نورالنساء اپنی خالہ کے ہاں آئی ہوئی تھی اور سبزی لینے کے لئے گھر سے باہر گئی تو ملزم ارشد اس کو ورغلا کر قریبی ایک حویلی میں لے گیا وہاں اس سے زبردستی زیادتی کی۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے ملزم ارشد کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ ڈی ایس پی عامر ملک کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، اس کو سخت سزا دلوائی جائے گی، پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے رپورٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved