Map News

گلگت میں بچوں سے زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ؛ 2 مجرموں کو سزائے موت

گلگت(میپ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔گلگت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ ایک ملزم مبارک کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔کیس میں سزا پانے والے مجرموں میں مظفر عباس، تجمل حسین اور مبارک شامل ہیں، مجرموں سے 9 عدد غیر اخلاقی وڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved