Map News

حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی، شیریں مزاری

اسلام آباد(میپ نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بارے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا۔ عالمی معاہدوں کے باعث اس طرح کا قانون کیسے بنا سکتے ہیں؟انہوں نے بتایا کہ زیادتی کے کیسز کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کیسز کی تحقیقات کے لئے ویمن پولیس بھی ہوگی۔ ریپ کیسز سے متعلق سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو فالو کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved