کراچی(کوہسار نیوز)کراچی سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئےترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نوری آباد کے نزدیک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جھلس کر جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئےترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے نوری آباد اسپتال روانہ کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔
