Map News

مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب پر شدید احتجاج، ’دہشتگرد‘ کے نعرے

اسلام آباد(میپ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف حریت کانفرنس نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کیا اور مظاہرین نے ’دہشت گرد، دہشت گرد ،بھارت دہشت گرداور مودی دہشتگرد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ تفصیل کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے۔ اقوام متحدہ میں مودی کا خطاب عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔مودی کو اقوام متحدہ سے خطاب کا کوئی حق نہیں۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں حریت نمائندوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے مودی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مودی مخالف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مودی کے خطاب کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مقررین کاکہناتھا کہ مودی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،کشمیری قوم مودی کے اقوام متحدہ میں خطاب کو مسترد کرتی ہے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق میں قرار دادیں منظور کر چکی ہے، مودی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پاوٴں تلے روند رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved