Map News

دپیکا، سارہ اور شردھا نے ڈرگ پارٹیز میں شرکت کا اعتراف کرلیا

دپیکا، سارہ اور شردھا نے ڈرگ پارٹیز میں شرکت کا اعتراف کرلیا
ممبئی(میپ نیوز) بالی ووڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے اداکارہ دپیکا سے 4 گھنٹوں تک تفتیش کی جب کہ آج سارہ خان اور شردھا کپور بھی روبرو پیش ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ دپیکا پڈوکان بالی ووڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں۔ 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تفتیش کے دوران دپیکا کو موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔دپیکا نے اپنے بیان میں منیجر کرشمہ پرکارش کے ساتھ 2017 کی واٹس ایپ کی گروپ چیٹ کو تسلیم بھی کیا جس کی وہ ایڈمن بھی تھیں جس میں دو الفاظ مال اور ہیش برائے حرف ’’کے‘‘ لکھا تھا جہاں حرف ’’کے‘‘ سے مراد دپیکا کی منیجر کرشمہ ہیں تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال کے الزام کو مسترد کردیا۔ادھر ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ سارہ خان بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں جس کے دوران انہوں نے سشانت سے قریبی تعلقات کی تصدیق کی تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال سے یکسر انکار کردیا۔دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور بھی نیشنل نارکوٹکس بیورو کے روبرو پیش ہوئیں جہاں انہوں نے سشانت کی ڈرگ پارٹی میں ان کے فارم ہاؤس میں شرکت کرنے کا اعتراف کیا تاہم منشیات کے استعمال سے وہ بھی انکاری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved