راولپنڈی ( میپ نیوز)سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ ڈاکٹر خالد چوہدری کے ہمراہ ڈائرکٹوریٹ
آف لائیوسٹاک ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کہا کہ حکومت پنجاب دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،
میڈیا سیل راولپنڈی کے ترجمان ڈاکٹر مادحہ طارق کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ندیم بدر کو احکامات دئیے کہ شفاخانہ حیوانات بشمول ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا وزٹ کیا جاۓ، سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاۓ، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، جبکہ اچھی نسل کے جانور پالنے کے بارے میں مویشی پال حضرات کو مفید مشورے دیے جائیں اور علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جاۓ، اس موقع پر ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر سید ندیم بدر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈایئریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر اور ڈپٹی ڈایئریکٹر ہیڈ کواٹر ڈاکٹر شائستہ ظہور بہی موجود تھیں، جبکہ ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ندیم بدر نے سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب ظفر کو روالپنڈی میں ہونے والی سرگرمیوں بارے بریفننگ دی
