Map News

اب پاکستان میں ہی ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں بنائیں گے: فواد چوہدری

جہلم(میپ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز مشینوں سمیت طبی آلات اب پاکستان میں ہی بنائے جائیں گے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ رقبے پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل زون میں مختلف طبی آلات تیار کیے جائیں گے جن میں ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں، دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے اسٹنٹ، کینولا، سرنج اور سوئیاں شامل ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے طبی آلات ہر سال درآمد کرتا ہے لیکن اب یہ بہت کم ہوجائے گی۔ فیصل آباد کے بعد اگلا میڈیکل زون سیالکوٹ میں بنے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved