Map News

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (میپ نیوز) آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی۔آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔ احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے 3 ریفرنسز میں فرد جرم دن ساڑھے 11 بجے عائد کی جائیگی۔ فاروق نائیک کے معاون وکیل کی استدعا پر احتساب عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ معاون وکیل کا کہنا تھا فاروق نائیک اس وقت سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، آصف زرداری بھی ساڑھے گیارہ بجے وکیل کے ساتھ عدالت پہنچیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved