Map News

محاذ آرائی کی سیاست کرنیوالے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(میپ نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنیوالے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں، حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی نہ کوئی سمت ہے اور نہ کوئی ایجنڈا، اپوزیشن صرف پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved