کراچی (میپ دنیا) اداکارہ اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں رائج غیر منصفانہ رویئے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اداکاراؤں کو اداکاروں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اُشنا شاہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہیروز کم ہیں کیونکہ اس فیلڈ میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ آتی ہیں۔ حالانکہ مرد اداکاروں کا کام اداکاراؤں سے کم ہوتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی ہی دراصل عورت کے گرد گھوم رہی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود مرد اداکاروں کو اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ دیاجاتا ہے، اُشنا شاہ نے کہا کہ اداکارائیں سیٹ پر جلدی آتی ہیں، زیادہ محنت کرتی ہیں، ڈرامے میں سب سے زیادہ روتی ہیں اور یہ آسان نہیں ہےاشنا شاہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی نا انصافیوں سمیت دیگر مسائل پر بھی آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں، کراچی کی ڈٓاکٹر ماہا علی کی مبینہ خود کشی کے معاملے پر بھی اداکارہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور ان کی موت کے پیچھے چھپے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
