Map News

شیخ رشید ڈان لیکس کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ تھا:

کراچی(میپ نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4، 3 پارٹیوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، پتھراؤ کے تھیلے نہ دکھانے کیلئے کس نے کہا ؟ نیب کے دفتر میں پتھراؤ کی منصوبہ بندی لاہور میں کیوں کی گئی؟۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد ہوگئی، منی لانڈرنگ کرنے والے چوروں نے ملک کا پیسہ لوٹا، میرے 10 سوالوں کے جواب ابتک نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا بسوں میں لوگوں کو لے جا کر چیف جسٹس کے دفتر پر حملہ کر دیا، ووٹ کو نہیں چیف جسٹس کو عزت دو، ڈان لیکس کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved