Map News

آج شہباز شریف اندر گئے، کل ہم سب نے جانا ہے: سابق صدر آصف زرداری

اسلام آباد(میپ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف اندر گئے، کل ہم سب نے اندر جانا ہے، ایک دن یہ سب ہونا تو ہے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام باہر نکلی تو موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا، اس وقت عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔ آج شہباز شریف اندر گئے، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔ ایک دن یہ سب ہونا تو ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جا رہا ہے، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved