Map News

چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی(میپ نیوز) کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر کار پر الٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین، 2مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار ٹرالر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالر کار کے اوپرالٹ گیا جس کے باعث کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے قریب کمالیہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved