Map News

موٹروے زیادتی کیس؛ متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر رضامند

لاہور(میپ نیوز) موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر راضی ہوگئی ہیں موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کیا جس کے بعد خاتون کا ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون لیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کے 161 کے ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ منسلک ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی اور دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا فرضی نام استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔دوسری جانب 20 روز بعد بھی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے اور بھکاری یا مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved