سوات( میپ نیوز)سوات مدین میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور قتل عام میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق سوات میں بڑھتی ہوئی بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کے خلاف جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام مدین میں سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور نائب ناظم محمد شعیب کے زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے مقررین نے کہا کہ سوات میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بچوں پر جنسی تشدد کی واقعات شرمناک ہے جس کو کنٹرول کرنے صوبائی حکومت اور سوات پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام کی جان و مال عزت کی زمہ داری حکومت اور پولیس کا کام ہے مگر افسوس پی ٹی آئی اور پولیس اس میں ناکام ہوچکی ہے مدین میں بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکے تھے جس پر حکومت کے عوام دشمن پالیسی مہنگائی بے روز گاری اور بچو۔ پر جنسی تشدد اور پولیس کی ناکامی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین مدین بازار میں واک کے بعد مدین آڈے میں جمع ہوگئ جہاں پر مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کے اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
