Map News

حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کیلئے برطانیہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ،کمیٹی قائم

اسلام آباد(میپ نیوز) وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیاذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved