Map News

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی

کراچی(میپ نیوز) سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی، گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کا آئی جی پولیس، تمام کمشنرز، ٹریفک پولیس، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ نوری آباد سانحے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کیئے یاد رہے کہ متعددبار محکمہ ٹرانسپورٹ متعلقہ اداروں کو کارروائی کہ لیے خط بھی لکھ چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved