Map News

پاناما ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت

اسلام آباد ( میپ نیوز)پاناما ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لندن میں پاکستانی ہائی کے قونصلر اتاشی کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا فیصلہ،، جبکہ عدالت نے نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری وصول نہ کرنے پر سخت ریمارکس، عدالت نے کہا شرم کا مقام ہے کہ ہم اس کیس میں اپنا وقت ضائع کررہے ہیں،،،

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاناما ریفرنسز میں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں پر ڈویژن بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ پر رائیل میل اسپیشل ڈلیوری کے ذریعے وارنٹ بھیجے گئے، نواز شریف کی رہائش گاہ پر عدالت کے وارنٹ موصول کرنے سے انکار کر دیا گیا، وقار احمد نامی شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا،
وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر راؤ عبدالحنان ایون فیلڈ اپارٹمنٹ گئے، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہر ممکن کوشش کی،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ‏کیا ہم لکھ سکتے ہیں ملزم نوازشریف کہیں روپوش ہوا ہے ؟ تاہم عدالت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت پر 7 اکتوبر تک ملتوی کردی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved