راولپنڈی(میپ نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پہلے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) لانگ کورس کے ریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقات کی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی ری یونین، آرمی چیف کی بھی شرکت انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں سابق فوجی افسران نے سیکیورٹی صورت حال سمیت افواج پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینیئر افسران کی بطور لیڈر قربانیوں کو سراہا۔
