Map News

غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالا بھارتی باشندہ گرفتار، مقدمہ درج

سیالکوٹ(میپ نیوز) غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونیوالا بھارتی باشندہ گرفتار، تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں بھارتی شہری ہریندر سنگھ ساکن کامل پور غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے سیالکوٹ سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔تھانہ کینٹ پولیس نے دوران گشت چیکنگ کی تو ہریندر سنگھ انڈیا کا رہائشی نکلا جس کو پولیس نے گرفتار کرکے فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved