Map News

کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی کے درجنوں ریسٹورینٹس ِسیل، منگھوپیر میں لاک ڈاؤن

کراچی(میپ نیوز)پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا ہے اور 60 فیصد نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں جس پر ضلع غربی کے گڈاپ ٹاون منگھوپیر یوسی 8 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر بھر کے درجنوں ریسٹورینٹس اور دکانوں کو سیل کردیا گیا۔کراچی میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ اور کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے شہر کے مختلف اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی تجویز پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے ضلع غربی کے متاثرہ علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی سے ایک ہی یوسی سے 22 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع غربی کے علاقے گڈاپ ٹاون منگھوپیر یوسی 8 میں سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی سے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ علاقے کی کل آبادی تقریبا 4000 ہے، علاقے میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں علاقے میں داخل ہوتے اور باہر جاتے ہوئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا، علاقے میں تمام ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری پر اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، صرف راشن کی دوکان اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی۔ علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوں گی اور تمام ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی ہوگی اور گھر سے صرف ایک شخص کو ضروری اشیاء خریدنے کے لیے باہر آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved