Map News

دو سال پہلے لاپتہ ہونیوالی خاتون سمندر سے زندہ مل گئی

بگوٹا (میپ نیوز) کولمبیا سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر دو سال پہلے لاپتہ ہو گئی تھیں اور انہیں بیچ سمندر پانی کی سطح پر زندہ لیکن بے ہوش حالت میں تیرتے دیکھ کر مچھیرے حیران رہ گئے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 46 برس کی خاتون کا نام اینجلیکا گیتن ہے اور وہ مبینہ طور پر شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر 2018ء میں اپنے بچوں کے بغیر اکیلی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مچھیروں اور خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔مچھیرے رولانڈو اور ان کے ساتھی کو ہفتہ کی صبح سویرے ساحل سمندر سے چند میل آگے شکار کے لیے جاتے ہوئے پہلے پہل لگا کہ پانی کے اوپر کوئی عجیب و غریب چیز تیر رہی ہے، پھر لگا کہ لکڑی ہے لیکن قریب گئے تو انہوں نے خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پانی پر ہچکولے لیتے دیکھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved