مانگٹانوالہ(میپ نیوز) جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کو کار سوار6 افراد نے لفٹ کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، کار میں سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھا لیا، پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کو ایک ڈیرے پر لے گئے اوراس کو نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور بعد ازاں لڑکی کو فصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ وقوعہ 24 ستمبر کو پیش آیا تھا اور پولیس نے 5 دن بعد مقدمہ درج کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
