Map News

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (میپ نیوز)سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پارٹی فنڈز کی مکمل تفصیلات سکروٹنی کو جمع کرانے میں ناکام رہی جبکہ پیپلز پارٹی نے پارٹی فنڈز سے متعلق کوئی دستاویزات سکروٹنی کمیٹی میں جمع نہیں کروائی۔ سفارشات کے متن کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بنک اکاوئنٹس کی رپورٹ سکروٹنی کمیٹی کو تاحال موصول نہیں ہوئی،،، بار بار ہدایت کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فنڈز کا مکمل ریکارڈ سکروٹنی کمیٹی میں جمع نہیں کرایا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پارٹی فنڈ کی تفصیلات کے لیے سکروٹنی کمیٹی نے سٹیٹ بنک کو بھی خط لکھا گیا،، مکمل تفصیلات نہ ہونے اور فریقین کے عدم تعاون کی وجہ سکروٹنی کمیٹی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی،رپورٹ نہ مکمل ہونے کی وجہ سے سکروٹنی کمیٹی کو مذید چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، چھ ہفتوں میں ریکارڈ جمع نہ کرانے کی صورت میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے گی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved