Map News

پاکستان نے کہا ہے بھارت اور بھارتی انٹلیجنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں

اسلام آباد ( میپ نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور لاک ڈاؤن کو 428 روز ہو چکے ہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی ابتر ہے گذشتہ دنوں 6 مزید کشمیریوں کو شہید کیا گیا مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایڈووکیٹ بابر قادری کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں, دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور بھارتی انٹلیجنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے گذشتہ روز ایک بھارتی عدالت کے زریعہ دیے جانے والے جانبدرانہ و شرمناک فیصلے نے بھارت کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا بھارتی فیصلہ ہندوتوا نظریہ کے تحت دیا گیا, زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن جادیو کی اہلیہ اور والد سے اس کی ملاقات کی پیشکش ابھی موجود ہے تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا احتجاج کرنا پاکستان ہندو کونسل کا حق ہے 11 پاکستانی ہندوں کے بھارت میں قتل عام پر فوری بھارت سے رابطہ کیا معاملے کو بھرپور انداز سے بھارت اے اٹھاتے رہیں گے ایک سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان آرمینیا کو بطور ملک تسلیم نہیں کرتا نہ ہی آرمینیا کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ہیں آرمینیا اور آذربائیجان تنازع میں برادر آزربائیجان کی حمایت کرتے ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروا کہ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved