Map News

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ منعقد کروانے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ( میپ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ  منعقد کروانے پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے حکومتی سرپرستی حاصل نہیں . ۔پاکستان میں باکسنگ کا بڑا معرکہ میلہ سجنے کو ہے تیار،،،عامر خان پروموشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ ہوگی جس کے لئے،اے بی ایف ٹائٹل بیلٹ پاکستان پہنچ گیا۔ نامور قومی باکسر عثمان وزیر ایشین ٹائٹل  کے لئے فائٹ کریں گے ،اکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہتے ہیں انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ پاکستان لانے کا اپنا وعدہ پورا کرنے پاکستان آیا ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر  نے وزیرعظم عمران خان سے باکسنگ  کی سرپرستی کا بھی مطالبہ کر دیا ۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ ایونٹ 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی اور غیر ملکی باکسر ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved