Map News

حدیقہ کیانی کا بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرخوبصورت پیغام

کراچی(میپ نیوز) پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرچند خوبصورت تصاویرشیئر کرنے کے ساتھ بہت خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔آج سے 15 سال قبل حدیقہ کیانی نے زلزلے کے باعث یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔ گزشتہ روزیہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔اس موقع پرحدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن کی اورحال کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 برس قبل اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا تھا۔ آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان ہوکرایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے سیارے کے لیے بہت احترام ہے۔حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ناد علی ہمیشہ اپنی ماں کو فخرکراتے رہنا۔واضح رہے کہ آج سے 15 برس قبل بالاکوٹ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث جہاں سینکڑوں گھراجڑے تھے وہیں کئی بچے اپنے ماں باپ سے ہمیشہ کے لیے بچھڑکریتیم ہوگئے تھے۔ ناد علی بھی ان بچوں میں سے ایک بچہ تھا جو زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا تھا اوردنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved