Map News

نون لیگ کی احتجاجی سرگرمیاں، وزیراعظم کی کال پر عثمان بزداراسلام آباد چلے گئے

اسلام آباد (میپ نیوز) مسلم لیگ ن کی پنجاب کے محاذ پر بڑھتی احتجاجی سرگرمیوں کے بعد وزیراعلی پنجاب بھی قیادت سے رہنمائی لینے اسلام آباد چلے گئے۔مسلم لیگ ن کے پنجاب میں احتجاجی لائحہ عمل کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے بھی اپنی صف بندی پر کام شرو ع کر دیا ہے، اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج اسلام آباد میں قیادت سے رہنمائی حاصل کریں گے، وہ قیادت سے اہم تریں مشاورت کریں گے۔وزیراعلی عثمان بزدار اپوزیشن کے ا حتجاج کو جوابی حکمت عملی کے لئے مختلف آپشنز پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم اکی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ عثمان بزدار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور منتخب نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved