Map News

آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کا ساتھ دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد(میپ نیوز)پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved