Map News

ستمبر میں برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر رہیں

اسلام آباد(میپ نیوز) ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر رہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ستمبر 2020 کے مہینے میں برآمدات میں بہتری آئی ہے، ستمبر 2019 کے مقابلے میں ہماری برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 1.9 ارب ڈالر رہیں۔مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 15 فیصد کمی کی نسبت اس مہینے کافی بہتری نظر آئی ہے۔میرے خیال میں ابھی آرڈرز کا کافی بیک لاگ موجود ہے اور اس میں ہم مزید بہتری لا سکتے ہیں۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میری برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ آرڈرز کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ منڈیوں سے مزید آرڈرحاصل کریں اور نئی منڈیوں تک بھی رسائی ممکن بنائیں۔مجھے امید ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved