Map News

اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی ملے گی، بزدار کی وزیراعظم کو یقین دہانی

اسلام آباد(میپ نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں متعدد اہم معاملات زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران خان سے عثمان بزدار نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کے حالات اور ترقیاتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کے احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved