کراچی(میپ نیوز) معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مصالحوں کی طرح ہوگی۔تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ایک مداح کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟۔ سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری سوانح حیات پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مصالحوں کی طرح ہوگی۔
