اسلام آباد(میپ نیوز) ایئرپورٹ پرپی ٹی آئی رہنما سے 9 ایم ایم پستول اور32 گولیاں برآمد کی گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والے مسافرکے سامان سے 9 ایم ایم پستول اور32 گولیاں برآمد کرلیں۔ مسافرمنصورعلی پی ٹی آئی کراچی ملیرکا رہنماء ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافرکے پاس نائن ایم ایم پستول کا زائد المیعاد لائسنس تھا، اے ایس ایف نے مسافرکوسفر سے روک کرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔
