Map News

حب: 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا 60 سالہ شخص گرفتار

حب(میپ نیوز)حب کے علاقے چیزل آباد میں 60 سالہ درندہ صفت شخص نے 13 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔حب کے علاقے چیزل آباد میں جمعہ کے روز 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا جہاں بچی رشتہ داروں سے ملنے اپنے گھر سے نکلی تو پہلے سے گھات لگائے ہوئے 60 سالہ گل جان نامی شخص نے بچی کو اکیلا پاکر زبردستی اپنے گھر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل جان اور بچی کی ابتدائی میڈیکل معائنہ میں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved