لاہور(میپ نیوز) موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا۔موٹروے زیادتی کیس کو 25 روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے اور پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے تبادلوں میں پڑگئی جب کہ 10 روز سے تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس تک نہیں ہوسکا ہے۔پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے پھر ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا جہاں ملزم اپنی سالی سے ملنے آیا تھا لیکن خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی۔اس سے قبل بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے لیکن پولیس انتہائی قریب ہونے کے باوجود ملزم کو نہ پکڑ سکی۔علاوہ ازیں وقت گزرنے کے ساتھ افسروں کی کیس میں دلچسپی بھی کم ہونے لگی ہے اور پولیس حکام اختیارات کے تنازعات میں الجھ گئے ہیں
