Map News

نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ نہیں ہونا چاہیے: فواد چوہدری

اسلام آباد(میپ نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف جتنی مرضی چاہیں سخت بات کریں ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک اسٹریٹجی پر عمل کر رہے ہیں کہ اور وہ اسٹریٹجی یہ ہے کہ وہ خود کو ایک سیاسی ملزم ثابت کرنا چاہتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے وہ کیسز ہیں جن کے الزامات پاکستان میں نہیں لگے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک پورا انٹرنینشل اسکینڈل آیا جس میں ان کا اور ان کے بچوں کا نام آیا، اب وہ خود مے فیئر میں بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے دو بچے برطانوی شہری ہیں اور ان کی ساری جائیداد بھی بچوں کے نام پر ہے، ایک بیٹی کو پاکستان کی بیٹی بنا کر وہ یہاں پر سیاست کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved