اسلام آباد (میپ نیوز)اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب نے پاکستانم بیورو آف اسٹیٹسک کی حالیہ رپورٹ عوام کے سامنے رکھ دی کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی ترقی کی شرح منفی 0.04 فیصد ہے۔مسلم لیگ ن کی تر جمان نے کہا کہ کہ پچھلے تین ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 45 فیصد ہوا، حکومت کی ترجیح پاکستان کی عوام نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گلوبل فنڈ پاکستان کو 270 ارب فنڈ کرتا تھا، پاکستان کو سیف گارڈ پالیسی میں ڈال دیا گیا ہے، دی گلوبل فنڈ نے پاکستان کو فنڈنگ روک دی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، شفافیت میں کمی ہے،
