اسلام آباد(میپ نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہے، کچھ لوگ آج عوام کی مفاد کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں، مہنگائی کی بات کرنے والے بتائیں جب انہوں نے اقتدار چھوڑا تو معیشت کی حالت کیا تھی ۔۔ گزشتہ حکومت نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑیں۔۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھا، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ (ن) لیگی حکومت کے مہنگے معاہدے ہیں، یہ ہر معاہدے میں اپنا کمیشن رکھتے تھے، ہم ان کے کمیشن کے پیسے ادا کر رہے ہیں۔۔انہوں نے قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا، نیب اپوزیشن کے پیچھے اس لئے ہے کیوں کہ انہوں نے کرپشن کی۔۔
